تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:4

عمران خان کا ضمنی انتخاب کیلئے بھرپور مہم چلانے کا اعلان

جیو نیوز - اسلام آباد........چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کسی بھی رکن قومی اسمبلی پر ضمنی انتخابات کے لیے مہم چلانے پر لگی پابندی کی خلاف ورزی کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کرلی ہے، این اے 122 اور این اے 154 کے ضمنی انتخابات کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر چار حلقوں میں دھاندلی نہیں ہوئی تو الیکشن مان لیتے ہیں اور اگر چار حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے تو پھر پورا الیکشن کھولنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن سے جیتا ہوا شخص اسمبلی چلا رہا ہے، دھاندلی کو شکست دینے کے لیے پورا زور لگاؤں گا، ن لیگ پولیس کے ذریعے لوگوں کو ڈرا کر الیکشن جیتتی ہے، اب تک سندھ اور کراچی میں کرپشن نظر آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.