19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:59
پنجاب میں پرائیوٹ اسکولوں کے طلبہ کی فیس نہ بڑھانیکا آرڈیننس جار ی
جیو نیوز - لاہور.......پنجاب میں پرائیوٹ اسکولوں کے طلبہ کی فیس نہ بڑھانے کا آرڈیننس جار ی کردیا گیا ہے۔ آرڈیننس گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ لاہور، فیصل آباد ، گجرانوالا اور پنڈی سمیت پورے پنجاب میں پرائیوٹ اسکولوں کے طلبہ کی فیس اس سال نہیں بڑھے گی ، اگلے سال بھی فیس بڑھانے سے پہلے اجازت لینا ہوگی۔