تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:15

جبری شادی کیخلاف آواز اٹھانے پر حدیقہ بشیر کیلئے ایوارڈ

جیو نیوز - سوات.......پاکستان کی ایک اور بیٹی کو ایک اور "اعزاز" ملا ہے، سوات کی حدیقہ بشیر کو امریکا میں محمد علی انٹرنیشنل ہیومینٹرین ایوارڈ دیا گیا۔

آٹھویں جماعت میں پڑھنےوالی حدیقہ بشیر کاتعلق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے ہے جس نے کم عمری کی اور جبری شادی کے خلاف جدو جہدجاری رکھی ہوئی ہے۔

حدیقہ بشیر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکا میں اسے محمد علی انٹرنیشنل ہیومینٹرین ایوارڈ سےنوازا گیا۔ حدیقہ بشیر نے ایوارڈ امریکی ریاست کینٹکی میں وصول کیا۔ حدیقہ بشیر نے خود کو ملنےوالےایوارڈ کو سوات کے عوام کے نام کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.