تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

حکومت کا عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد........بڑی عیدپر شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری،حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔ پیپکو ذرائع کے مطابق حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لیے تمام پاور ہائوسز کو چلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے مگر عید کی چھٹیوں میں طلب کم ہونے اور تمام پاور ہائوسز چلنے کےباعث لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.