تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:15

پشاور،جناح پارک کےقریب نامعلوم شخص کی پولیس اہلکاروں پرفائرنگ

جیو نیوز - پشاور..... ..پشاور کے علاقے ہشت نگری میں افغان باشندے نے پولیس رائیڈرز پر فائرنگ کی ہے۔ رائیڈرز اسکواڈ محفوظ رہا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تھانہ ہشتنگری کی حدود میں جناح پارک کے قریب علی الصبح افغان باشندےنے ہشتنگری پولیس رائیڈرز پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا،گرفتار کئے گئے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.