تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

رحیم یار خان:غیر قانونی مویشی منڈی پر چھاپا،متعدد افراد زیرحراست

جیو نیوز - رحیم یار خان ........رحیم یار خان میں غیر قانونیمویشی منڈی پر چھاپا مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان طارق الہی مستوئی کے مطابق کوٹ سمابہ پولیس نے شیخ واہن کے علاقے میں با اثر افراد کی سرپرستی میں کافی عرصے سے چلنے والی مویشی منڈی پر چھاپا مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور منتظمین سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

پنجاب بھر میں بلااجازت مویشی منڈی قائم کرنے پر پابندی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.