تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:19

نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ ،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جیو نیوز - لاہور.......نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے تین پاکستانیوں کی شہادت اور پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے حوالے سےقراردادیں پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئیں۔دونوں قراردادیں اپوزیشن ارکان نے جمع کرائی ہیں۔

نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے تین پاکستانیوں کی شہادت پر قرارداد مسلم لیگ ق کے رکن عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بارڈر پر فائرنگ بھارت کا معمول بن چکا ہے ، حکومت معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے ، پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت اور امن کی خواہش ترک کرکے اسے اسی کی زباں میں جواب دے ۔

نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے حوالے سےقرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ،جس میں کہا گیا کہ سرکاری اسکولوں کی طرح پرائیویٹ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی فیسیں بھی کم کی جائیں ،اسی صورت غریب طلبا ء بھی یونیورسٹی لیول تک تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.