21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31
سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث 4ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی.......ایس ایس پی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان حیدر زیدی، سلیمان، شاہ جی اور عدیل کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان نے سرجانی ٹاؤن میں بریانی کی دکان کے مالک کو مارنے کی پلاننگ بھی کی تھی۔
ایس ایس پی عامر فاروقی نے کہا کہ ملزمان کو بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل ہے، ذیشان حیدر زیدی واٹر بورڈ کا ملازم تھا، جبکہ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ محمد منظر امام گروپ سے ہے۔