21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:43
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کی خوشی ہے، خورشید شاہ
جیو نیوز - اسلام آباد......اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت پر خوشی ہے، لوگ اپنے سپہ سالار سے پیار کرتے ہیں، اس میں کسی کے لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ راحیل شریف وہ جنرل نہیں جو ملازمت میں توسیع کے خواہشمند ہوں۔