تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 23:31

لاہور میں غازی روڈ پر 4 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول

جیو نیوز - لاہور ......لاہور میں غازی روڈ پر 4 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں بھیجی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین تاجر سنگ مرمر اور ایک لکڑی کا تاجر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

تاجروں سے دس دس ہزار روپے بھتہ مانگا گیا ہے، بھتے کی پرچیاں پھینکنے والے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے، بھتے کی پرچی صبح 6 بج کر 35 منٹ پر پھینکی گئی، پرچیوں پر موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس بھی درج ہے اور لکھا ہے کہ بھتا نہ دیا تو فیکٹریوں پر ہینڈ گرنیڈ ماریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.