تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

انٹرنیشنل آڈیٹر نے ہماری رپورٹ 100 فیصد درست قرار دی ،سلمان دانش

جیو نیوز - لاہور.........میڈیا لاجک کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سلمان دانش نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل آڈیٹر نے ان کی رپورٹ کو 100فیصد درست قرار دیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ صرف ایکسپریس نہیں، تمام چینلز کے دس مہینے کے ڈیٹا پر مرتب کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف ایکسپریس نیوز نے فائدہ اٹھایا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی ریٹنگ کمپنی میڈیا لاجک کے چیف ایگزیکٹو سلمان دانش نے کہا کہ انٹرنیشنل آڈیٹر رپورٹ میں میڈیا لاجک کی شکایت کو 100 فیصد درست قراردیا گیا، رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ فائدہ صرف ایکسپریس نیوزنےاٹھایا۔

سلمان دانش نے بتایا کہ بین الاقوامی آڈیٹر کی رپورٹ صرف ایکسپریس نیوز کے نہیں تمام چینلز کے 10 ماہ کے ڈیٹا پر مرتب کی گئی تاکہ کل کو کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ دوسرے چینلز بھی یہی کام کررہے تھے۔

میڈیا لاجک کے چیف ایگزیکٹو کی پریس کانفرنس میں شازیہ مشتاق کی بیان حلفی دیتے ہوئے ویڈیو بھی دکھائی گئی،سلمان دانش نے بتایا کہ شازیہ مشتاق سے جبری بیان لکھوانے کی بات درست نہیں، بیان حلفی انہوں نے والدین کی موجوگی میں دیا ۔

دوسری جانب ایکسپریس چینل کی انتظامیہ نے پورے معاملے کو اپنے خلاف سازش قراردیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.