تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:47

چارسدہ :حساس ادارے کی کارروائی، فضائیہ کیمپ حملے کا مبینہ ملزم گرفتار

جیو نیوز - چارسدہ ......چارسدہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے بڈھ بیرفضائیہ کیمپ حملے کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم بختیار کا تعلق افغانستان سے ہے۔

چارسدہ میں تھانہ سٹی کی حدود پلہ ڈھیری میں حساس اداروں نے کارروائی کی اور بڈھ بیرفضائیہ کیمپ پر حملے کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ، جس پر گزشتہ دنوں پشاور میں فضائیہ کیمپ حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افغانی باشندے کا ایک اور ساتھی علاقہ پلہ ڈھیری میں رہائش پذیر تھا ،جو دو دن پہلے یہاں سے فرار ہوگیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کے ساتھی کی تلاش کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.