تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

این اے 122:پی ٹی آئی امیدوارعلیم خان کا فوج کی تعیناتی کامطالبہ

جیو نیوز - لاہور ......قومی حلقہ این اے122سےپاکستان تحریک انصاف کےامیدوار عبدالعلیم خان نےپولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

پی ٹی آئی کےامیدوارعبدالعلیم خان نےیہ درخواست ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائی ہے،درخواست میں کہاگیاہےکہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ نقص امن کے خدشے کے باعث حلقے کےتمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا حکم دیا جائے ، ریٹرننگ آفیسرنےان کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.