تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:31

محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

جیو نیوز - لاہور ......محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سیکیورٹی پلان جاری کر دیا،نماز عید کے بڑے اجتماعات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے،اہم سیاسی اور دینی شخصیات کی سیکورٹی بہتر بنانے کے ساتھ ان کی سرگرمیاں محدود رکھنے کا حکم بھی جاری کیا ہے ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈویژنل ، ضلعی انتظامیہ اور خفیہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ نماز عید کے موقع پر بڑی عید گاہوں اور مساجد کے دروازوں پر واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈی ٹیکٹر اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

نماز سے قبل بڑے اجتماعات کے مقامات پر سیکیورٹی کلیرنس کرانے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ رکھنےاور اسپتالوں میں ایمر جنسی سروس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں اہم سیاسی اور دینی شخصیات کی سیکورٹی بہتر بنانے کیساتھ ان کی سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.