23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:32
پارٹی سربراہ کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت ہونی چاہیے، ایاز صادق
جیو نیوز - لاہور.......مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق اور عمران خان ایک پیج پر آگئے۔ پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ میں ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہ کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی مہم چلاتے ہیں تو نواز شریف کو بھی اجازت ملنی چاہیے۔