23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:35
عالمی امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں بےمثال ہیں، طاہر القادری
جیو نیوز - لندن......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ عالمی امن کے قیام کیلئے پاکستان کی قربانیاں بےمثال ہیں،انہوں نے یہ بات لندن میں پارٹی عہدیداروں سےخطاب کرتےہوئے کہی۔ ان کاکہناتھاکہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں جو قربانیاں پاکستانی قوم نے دی ہیں وہ دنیا میں کسی نے نہیں دیں ۔ انہوں نےبرٹش پاکستانیوں پر زوردیا کہ وہ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔طاہرالقادری نے مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ کےعلماسےبھی ملاقات کی۔