24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:47
نوشہروفیروز : بس الٹنے سے 25 مسافر زخمی ، اسپتال منتقل
جیو نیوز - نوشہرو فیروز........نوشہرو فیروز میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت 25سے زائدمسافرزخمی ہوگئے۔
پو لیس کےمطابق حادثہ قومی شاہراہ پر کھاہی راہو کےمقام پر پیش آیا۔ جب کراچی سے ملتان جانےوالی مسافر کوچ تیز رفتار ی کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 25مسافر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کےلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔