تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:3

انڈونیشیا کے سمندر سے پاکستانیوں سمیت 18 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

جیو نیوز - جکارتا.......انڈونیشیا کی سمندری حدود سے پاکستانیوں سمیت 18 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین وطن انڈونیشیا کے جزیرے مغربی جاوا سے کشتی کے ذریعے آسٹریلیا جانے کی کوشش کررہے تھے ۔

تاہم ایندھن ختم ہونے کے باعث ان کی کشتی ایک جزیرے کے کنارے جالگی ۔ ماہی گیروں نے انہیں دیکھ کر حکام کو اطلاع دی جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ انڈونیشیائی پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پاکستان ، بنگلادیش اور بھارت سے ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.