تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

منیٰ میں بھگدڑ :شہید ہونے والوں میں پاکستانی عارف بھی شامل

جیو نیوز - منیٰ......منیٰ میں رمی کے موقع پر بھگدڑ سے شہید ہونے والوں میں ایک پاکستانی عارف بھی شامل ہے، عارف شہید کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کی اہلیہ نے سعودی عرب سے فون کرکے اپنے خاندان کو ان کی شہادت کی اطلاع دی ہے ۔

حادثے کے متاثرین میں مزید کتنے پاکستانی شامل ہیں اس کے لیے سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج ڈائرکٹر ابوعاکف معلومات حاصل کررہے ہیں۔ پاکستانی حاجیوں سے متعلق معلومات فون نمبر 00966125277537پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.