25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 0:59
عید الاضحیٰ کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کے قوم کیلئے پیغامات
جیو نیوز - اسلام آباد.........عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ کل کے لیے اپنا آج قربان کرنے والے جوانوں کو بھولنا نہیں چاہیئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ تمام تر مفادات سے بالا تر ہو کر انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
عید الضحیٰ پر اپنے پیغام میں موقع صدر ممنون حسین نے کہا کہ آج کا دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ ان کا کہنا کہ ہماری مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی اپنے آپ کو اعلیٰ انسانی مقاصد کےلیے وقف کر دینے کا نام ہے، ہماری قربانی ہی معاشرے اور قوم کو زندہ رکھتی ہے، یہی وہ جذبہ ہے جو قوموں کو آگے لے کر جاتا ہے۔