تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:48

وزیراعلی سندھ نے گڑھی خدابخش میں نماز عید ادا کی

جیو نیوز - لاڑکانہ /ملتان ..... اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید کی نماز ادا کی،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں عید کی نماز ادا کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رینجرز کو سندھ میں اغوا برائے تاوان،بھتا خوری اور دہشت گردی کی روک تھام سمیت 4 نکات پر اختیارات دئیے گئےتھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم سے متعلق کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ، ان سے متعلق اخبارات اور ٹی وی سے معلومات ملتی ہیں ،بعد ازاں انہوں نے بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے شاہی عید گاہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے درگاہ بہاالدین ذکریا میں جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی درگاہ موسیٰ پارک میں نماز ادا کی ۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور امن کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد کی جامع مسجد مدنی اور وزیرمملکت عابد شیر علی نے خالدہ پارک میں نماز پڑھی ۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویزالہی نے گجرات کی جامع مسجد میں نمازعید ادا کی ۔

نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.