تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:20

عمران خان ماضی میں بھی لاہور سے نہیں جیتے ،اب بھی ہارینگے،پرویز رشید

جیو نیوز - لاہور.....وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لاہور میں اپنے گھر زمان پارک کے حلقے تو کیا ،اس پولنگ اسٹیشن سے بھی کبھی نہیں جیتے ، انہیں اب بھی شکست ہوگی ۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں دہشت گردی،لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری کے خاتمے اور قومی مفاد کے لئے متفق ہیں،جو تنقید ہوتی ہے وہ جمہوریت کا حسن ہے،10 سالہ آمریت نے دہشت گردی کا تحفہ دیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ جو سیاستدان ملک میں سرمایہ کاری روکنے اور دہشت گردی کو طاقت دینے کیلئے سیاست کریں انہیں روکنا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے عید یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ گزاری،ان کے ساتھ کھانہ کھایا اور قربانی کی گائے بچوں کو تحفہ دی مگر بچوں کے سامنے اسے ذبح کرنے سے منع کر دیا۔

ان کا کہناتھا کہ یتیم اور بے سہارا بچے اچھی تربیت ملنے سے معاشرے کا مثبت حصہ بن سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.