تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

نواب شاہ میں سیاسی جماعت کے دفتر سے سیکڑوں کھالیں برآمد

جیو نیوز - نواب شاہ.......نواب شاہ میں رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری نے سیاسی جماعت کے دفتر اورشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے سیکڑوں کھالیں تحویل میں لے لیں۔

ذرائع کے مطابق پرانا نواب شاہ کے علاقے میں سیاسی جماعت کے دفتر پر رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی اورسیکڑوں کھالیں قبضے میں لے لیں ۔کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے عہدیدار کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔

دوسری جانب رینجرز اورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی اورکھالیں جمع کرنے والے مراکز پر چھاپے مارکر سیکڑوں کھالیں تحویل میں لے لی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.