25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:20
ضروری نہیں کہ گم شدہ حاجیوں کا تعلق سانحہ منیٰ سے ہو، پاکستانی سفیر
جیو نیوز - مکہ........سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ گمشدہ حاجیوں کا تعلق منیٰ سانحے سے ہو، قافلوں اور فیملی سے بچھڑنے کی اطلاعات روزانہ کی بنیاد پر آتی ہیں۔
انہوں نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ بعد میں وہ لوگ خود آجاتے ہیں یا ڈھونڈ لیے جاتے ہیں۔ پاکستانی سفیر منظورالحق جیو نیوز سے گفتگو کررہے تھے۔