تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:3

مریدکے : ٹرک پول سےٹکرا گیا، 2 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

جیو نیوز - شیخوپورہ ......شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں جی ٹی روڈ پر ٹرک پول سے ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار بیوپاری اپنے جانوروں کے ساتھ لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے کہ مریدکے کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.