27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:43
عید کا تیسرا روز:بچےکچےبکروں کی قربانی کادن ،بچے موج مستی کیلئے تیار
جیو نیوز - کراچی/لاہور .....آج عید کے تیسرے دن بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری اور آخری چھٹی بھرپور انداز میں منانے کیلئے بچہ پارٹی بھی تیار ہے۔
گلی محلوں میں کھڑےچندبکرےاوراکادبچی ہوئی گائیں آج چھری تلےآئیں گی۔ عید کاتیسراروزہونےکےسبب قصاب بھی اب جانوروں کی بوسونگھتےہوئےگھروں تک آئیں گےاس لیے پیسےبھی انہیں آدھےہی مل پائیں گے۔
کراچی میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کےساتھ آج بھی ساحل کارخ کرےگی ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عید کو پر مسرت بنانے کے لئے اس سے اچھا موقع مل ہی نہیں سکتا، شام کوپھردعوتیں بھی اڑائی جائیں گی ۔عید کی چھٹیوں کاآج آخری روزہونےکےسبب بچےبڑےسب زیادہ سےزیادہ انجوائےکریں گے۔
لاہورمیں بچےپھرچڑیاگھرکی سیرکریں گے ۔قربانی کےجانور توکٹ گئے یہاں انہیں شیر ہاتھی سب دیکھنے کو ملیں گے اور اسطرح قربانی کےجانوروں سےبچھڑنےکاغم بھی بھلاناآسان ہوجائے گا۔کراچی میں بھی بچوں کےلیے چڑیاگھر کسی نعمت سےکم نہیں ہوگا۔ جھولےبھی اورجانوروں کودیکھ کر دل کوتسلی بھی ۔ٹرین میں سفر کریں گے تو خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی۔