تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:20

سانحہ منیٰ :شیر افضل بھی شہید، پاکستانیوں کی تعداد 24ہوگئی

جیو نیوز - پشاور ...... پشاور کے رہائشی حاجی شیرافضل کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد منیٰ سانحے شہید پاکستانیوں کی تعداد 24ہوگئی ہے۔اہلیہ نے حاجی شیرا فضل کی شہادت کی تصدیق کی ہے جو واقعے میں محفوظ رہیں۔

منیٰ سانحے میں لاپتہ ہونے والے پشاور کے 8حاجیوں میں سے سردار احمد جان کالونی کے حاجی شیر افضل کی شہادت کی تصدیق ہوگئی، شیر افضل اہلیہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے گئے تھے۔

شیرافضل کی اہلیہ بھی شوہر کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے گئی تھی، حاجی شیر افضل کی غائبانہ نماز جنازہ آج انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.