27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15
سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج مشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس
جیو نیوز - اسلام آباد.......وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج مشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر آج رات ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
منیٰ سانحے میں پاکستانی شہدا اور زخمیوں کے علاوہ لاپتا افراد کے کوائف کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وفاقی وزیر سردار یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کی حج ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر، قونصل جنرل، ڈائریکٹر حج اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہید اورزخمی پاکستانیوں کے لواحقین کو معلومات اور امداد فراہم کرنے پر غورکیا گیا۔