تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:19

لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

جیو نیوز - لاہور.......لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی اور اولے بھی گرے، بارش کےبعد ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زورتوڑ دیا۔

لاہور میں آج سہ پہر آسمان پر گہرے بادل چھا گئے اور مال روڈ، جوہرٹاؤن ، جیل روڈ،کینٹ اورگلبرگ میں کھل کربرسے ، کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش اورژالہ باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش اورژالہ باری سے کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو کررہ گیا۔ پارکوں اور باغوں کی سیر کو آئے لوگ بارش سے بچنے کیلئے جگہیں ڈھونڈنے لگے جبکہ بچوں اور نوجوانوں نے بارش کو خوب انجوائے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.