تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:20

منیٰ حادثے کے شہدا کی مکمل فہرست اگلے ہفتے ملے گی، ڈائریکٹر حج

جیو نیوز - کراچی........ڈائریکٹر حج کراچی عبدالستار سامیٹو کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثے کے شہدا کی مکمل فہرست اگلے ہفتے ملے گی۔ عبدالستار سامیٹو نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ابھی تک منیٰ حادثے کے شہدا اور زخمیوں کی کوئی فہرست یا اعدادوشمار نہیں دیے۔

ڈائریکٹر حج کراچی کا کہنا ہے کہ منیٰ کے شہدا کو سعودی عرب ہی میں دفنایا جائے گا، کراچی سے 67 پروازوں کے ذریعے 42 ہزار سے زائد حجاج کرام سعودی عرب گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.