تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:36

منیٰ میں شہید 4 پاکستانیوں کی تدفین آج الشرعے قبرستان میں ہوگی

جیو نیوز - مکہ.......منیٰ میں شہید ہونے والے 4 پاکستانیوں کی تدفین آج الشرعے قبرستان میں ہوگی، ان شہدا میں شہناز قمر، عبد الرحمان، تلمیذ احمد اور افتخار احمد شامل ہیں۔

غیر سرکاری ذرائع کے مطابق منیٰ حادثے کے بعد سے اب تک 300 پاکستانی حاجی لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، 20 زخمی پاکستانیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پاکستانی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر کا کہنا ہے کہ نجی گروپس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے لاپتاحجاج کی فہرست حج مشن کو فراہم کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.