تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

منیٰ میں شہیدپاکستانیوں کی شناخت میں مشکلات ہیں،وزیراعظم

جیو نیوز - نیویارک........وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت میں دشواری کاسامنا ہے،ایک دو دن میں صورت حال واضح ہو جائے گی ۔

اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے وزارت مذہبی امور کو لاپتا حاجیوں کے لیے خصوصی کال سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے، اس مقصد سے وزارت مذہبی امور خصوصی کال سینٹر قائم کرے اور وزارت صورتحال پر روزانہ میڈیا کو بریفنگ دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.