28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:35
دیر بالا: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ولی خان جاں بحق
جیو نیوز - دیر بالا.......دیر بالا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار ولی خان جاں بحق ہوگئے،لاش کو دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے مطابق نواحی علاقہ کوٹ کے میں نامعلوم افراد نے ایف سی اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے،اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
کچھ دن پہلے بھی اسی علاقے میں نامعلوم افراد نے سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کے بیٹے پر فائرنگ کردی تھی جس میں وہ بال بال بچ گئے۔