تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

لاڑکانہ میں زہریلی گولیاں کھانے سے 3کمسن بچے جاں بحق

جیو نیوز - لاڑکانہ .........لاڑکانہ میں زہریلی گولیاں کھانے سے 3کمسن بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ذخیرہ کی گئی زرعی گولیوں کی بد بو سے بچوں کی والدہ سمیت 2 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

چلڈرن اسپتال کے ایم یس سیف اللہ کے مطابق شہداد کوٹ کے کمبوہ محلے میں 5 سال کی عائشہ،3 سال کی علیشہ اور 2 سال کے آیان نے زہریلی زرعی گولیاں کھالی جس کے باعث بچے جاں بحق ہوگئے،جبکہ زرعی گولیوں کی بدبو سے بچوں کی والدہ سمیت 2 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

متاثرہ خواتین کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.