28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:32
کور کمانڈر لاہور کی گورنرپنجاب سےالوداعی ملاقات
جیو نیوز - لاہور......کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نےلاہورمیں گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سےالوداعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اہم قومی امور اورصوبےکےمعاملات پر تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب نےکورکمانڈرلاہورسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ دہشت گردی کا قلع قمع اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی حکومت کی اولین ترجیح ہے اورتمام سیاسی جماعتیں اور ادارےان چیلنجز سےنبردآزما ہونےکے نقطےپر متفق ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ امن و امان کاقیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت موجودہ حکومت کے منشور کا بنیادی نقطہ ہے،پاک چائنا راہ داری منصوبہ معاشی انقلاب برپا کر دے گا،جبکہ کرپشن کےخلاف مشترکہ جدوجہد اور آگہی مثبت اورحوصلہ افزاء اقدام ہے۔
کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نےکہاکہ موجودہ چیلنجز سےنمٹنےکیلئےتمام اداروں کو مل کر چلنا ہوگا،ملکی سلامتی اور امن کیلئےفوج،پولیس اور دیگر اداروں نےجو قربانیاں دیں،وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔