تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:43

فیصل آباد کےعلاقے مکوانہ میں 3 بچے تالاب میں ڈوب کرجاں بحق

جیو نیوز - فیصل آباد........فیصل آباد کے علاقے مکوانہ میں 3 بچے ایک گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مکوانہ کے ایک تالاب میں نہانے والے پانچ بچوں میں سے بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پانچوں بچے اینٹوں کے بھٹے کے قریب بنے تالاب میں نہانے اترے، پانی گہرا ہونے کی وجہ سے بچے ڈوب گئے۔ تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو بچوں کو راہگیروں نے بچا لیا جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.