تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 22:43

آئندہ ماہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر گرمی بڑھنے کا امکان

جیو نیوز - کراچی ........محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر گرمی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ عام طور پر گرم ہی ہوتا ہے۔

جیسے جیسے اکتوبر کی طرف بڑھ رہے ہیں تو درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر کے آخری دو دن اوریکم اور 2 اکتوبرکو گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں درجہ حرات 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم میں تبدیلی معمول کے مطابق ہوگی، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.