29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:47
خانقاہ ڈوگراں ، موٹروے پر حادثہ ، خاتون ہلاک،15افراد زخمی
جیو نیوز - خانقاہ ڈوگراں.....خانقاہ ڈوگراں کے قریب موٹروے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروے پر اسلام آباد سے لاہور آنے والی مسافر بس خانقاہ ڈوگراں کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کو اونگھ آ جانےپرٹرالر سے جا ٹکرائی ۔
حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ15 مسافر زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔