تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

منیٰ سانحہ: شہید پاکستانیوں کی تعداد 44 ہو گئی، نئی فہرست جاری

جیو نیوز - اسلا م آباد......دو اور پاکستانی حاجی شہید ہوگئے ۔ وزارت مذہبی امور نے تصدیق کی ہے کہ شہیدوں کی تعداد چوالیس تک پہنچ گئی ۔ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔ جوں جوں وقت گزر رہاہے پاکستانی شہدا کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے ، حکام نے 44 شہادتوں کی تصدیق کردی تو دوسری طرف اب تک 62 حاجیوں کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کس حال میں ہے ۔

وزارتِ مذہبی امور نے نئی فہرست جاری کر دی۔آج شہیدوں میں جن دو افراد کا اضافہ ہوا ان میں شانگلہ سوات کے حیدر علی ہیں ۔ جو پاکستان میڈیکل مشن کا حصہ تھے ، جبکہ دوسرا نام ،، حسنہ بی بی کا ہے ۔

دوسری جانب بعض شہدا کی تدفین بھی جاری ہے۔ ملتان کی شہید عزیزہ بی بی کی تدفیق ان کے بھائی نے سعودی عرب میں کردی ہے۔ اس سے پہلے پانچ دیگر افراد کی تدفین بھی کی جاچکی ہے ۔

منیٰ میں بھگدڑ کا واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا ۔ا س دن سے متاثرہ حاجیوں کے پاکستان میں اہل خانہ ایک ایک لمحہ کرب و اذیت میں گزار رہےہیں ۔ کسی کو اب تک اپنے پیاروں کی گمشدگی ستا رہی ہے تو کوئی وطن سے دور شہیدوں کے دیدار کو ترس رہا ہے ۔کراچی کے حاجی اسماعیل خان ایڈوکیٹ شہید کے اہل خانہ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جلد از جلد انہیں سعودی عرب بھجوایاجائے ۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حج مشن مکمل ہوتے ہی ہر خاندان سے شہیدوں کے قریبی عزیزوں کو سعودی عرب بھجوایاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.