تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

پشاور: باقر شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

جیو نیوز - پشاور ......پشاور کے محلہ باقر شاہ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں محلہ باقر شاہ میں ہوا۔

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر کے قریب موجود سردار فہار نامی شخص پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.