تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

سندھ میڈیکل کالج کے صدر کی کرپشن کے کیس میں ضمانت منظور

جیو نیوز - کراچی........سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میڈیکل کالج کے صدر ڈاکٹر شمشیر علی کی کرپشن کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شمشیر علی کی ضمانت 5 لاکھ روپے میں منظور کرلی۔

ڈاکٹر شمشیر علی پر سندھ میڈیکل کالج کے صدر کی حیثیت سے جعلی داخلوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔جسٹس محمد فاروق شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے نیب کو ڈاکٹر شمشیر کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام سے روک دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.