29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:4
اسلام آباد: کسٹم انٹیلی جنس انسپکٹر کی درخت سے لٹکی لاش مل گئی
جیو نیوز - اسلام آباد .......اسلام آباد کے علاقے جی ٹین ون کے جنگل میں کسٹم انٹیلی جنس کے انسپکٹر مزمل کیانی کی درخت پر لٹکی لاش ملی ہے ، وہ گزشتہ رات سے لاپتہ تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر مزمل کیانی گزشتہ رات اپنی ڈیوٹی پر بھی نہیں گیا تھا، کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی ،اس بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس نے مزمل کیانی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی ہے۔