30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:3
ساہیوال: ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 17ملزمان گرفتار
جیو نیوز - ساہیوال.........ساہیوال پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 17ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
آر پی او ساہیوال غلام محمود ڈوگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈاکوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔
کریک ڈائون میں 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹریکٹر، ایک کار، 46موٹر سائیکلیں اور تقریباً 46لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر مسروقہ سامان مالکان کے حوالے کردیا گیا۔