تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:3

کراچی میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ

جیو نیوز - کراچی......شہر قائد میں گرمی کی ممکنہ لہر کے باعث ایڈمنسٹریٹر سجاد عباسی نے بلدیہ اور محکمہ صحت کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی۔

کراچی میں آئندہ 4روز کے دوران شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج 30 ستمبر سے 3اکتوبر تک درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے بلدیہ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محکمہ صحت کے عملے کی بھی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.