تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 23:48

بین الاقوامی این جی اوز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے پالیسی تیار

جیو نیوز - اسلام آباد....... حکومت نے بین الاقوامی این جی اوز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کے لیے پالیسی تیار کرلی ہے۔ وزیر داخلہ سات نکات پر مشتمل پالیسی کا اعلان کل کریں گے ۔

جیو نیوز نے اس پالیسی کی ایک کاپی حاصل کرلی ہے جس کے مطابق تمام بین الاقوامی این جی اوز کو غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات ، ملکی و غیر ملکی عملے، دفاتر اور کام کے مقاصد سے حکومت کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا ۔

بین الاقوامی این جی اوز کو دوبارہ رجسٹریشن کرانا ہوگی اور رجسٹریشن کے لیے نیا فارم تیار کیا گیا ہے ۔ انہیں پاکستان میں اجازت کے بغیر فنڈز جمع کرنے کی آزادی نہیں ہوگی ۔

نئی پالیسی کے تحت تمام بین الاقوامی این جی اوز 20ہزار روپے سے زائد کی تمام ادائیگیاں بینکوں کے ذریعے کرنے کی پابند ہوں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.