1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:15
ملک میں مایوسی ختم کرکے امن بحال کردیا، جنرل راحیل شریف
جیو نیوز - لندن..........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ملک میں مایوسی کی کیفیت تھی، ہم نے کراچی سمیت ملک بھر میں امن بحال کرا دیا۔ لندن میں تقریب سےخطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن عزت اور وقار پر سودے بازی نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں استحکام بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا، آپریشن ضرب عضب بہت کامیاب رہا ہے۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی ہر ممکن کوشش بھی کی ہے۔