1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:47
سوات:کونسلر کے گھر میں دستی بم حملہ، خاتون زخمی
جیو نیوز - سوات .......سوات میں ولیج کونسلر کے گھر میں دستی بم حملے میں خاتون زخمی ہوگئی،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق چارباغ میں بدرگاؤں کے ولیج کونسلر دلدار خان کے گھر کے اندر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ،دستی بم کے پھٹنے سے خاتون زخمی ہوگئی،زخمی خاتون کوسیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا،ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئ۔