تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

آئی سی سی نے خواتین کی بھی ٹیم رینکنگ متعارف کروا دی

جیو نیوز - دبئی.........انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کی بھی ٹیم رینکنگ متعارف کروا دی، عالمی چیمپین آسٹریلیا کا پہلا اور ٹیم پاکستان کا ساتویں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی اولین ویمنز ٹیم رینکنگ میں تینوں فارمیٹ کی کارکردگی کو مد نظر رکھا گیا ہے ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی چیمپین ٹیم آسٹریلیا 134 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔انگلینڈ کے 124 پوائنٹس ہیں۔

نیوزی لینڈ 109 اور بھارت 105 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے اور چوتھے نمبرپر ہیں،پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد81 اور اس کا رینک ساتواں ہے۔ویسٹ انڈیزپانچ،جنوبی افریقا چھ،سری لنکا آٹھ،بنگلا دیش نو اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.