1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:44
لاہور، بلدیاتی الیکشن کا شیڈول ملتوی کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی
جیو نیوز - لاہور......لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں یہ درخواست مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی ، جس میں محرم الحرام کے باعث پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
سماعت کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، انتخابات ملتوی کرنا یا نہ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا ۔