تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

لاہور ، ریستورانوں پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ہائی کورٹ میں چیلنج

جیو نیوز - لاہور ........لاہور میں ریستورانوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ،عدالت نے پنجاب حکومت اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کو نوٹس جاری کر دئیے .

لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ٹھوس شواہد کے بغیر کارروائی کررہی ہے ، اور اپنی کارروائی کی فیس بک پر تشہیر کر کےان کا بزنس تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔

عدالت نے پنجاب حکومت اور ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 20 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے، فوڈ اتھارٹی کو عدالتی حکم کے بغیر اپنی کارروائی کی فیس بک پر تشہیر سے بھی روک دیاگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.